21 اپریل، 2023، 11:40 AM

نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

پاکستانی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق  کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔

News ID 1916030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha